النصرہ محاذ نے القاعدہ سے ناطہ توڑلیا، نیا نام ”جبھہ فتح الشام “

النصرہ محاذ نے القاعدہ سے ناطہ توڑلیا، نیا نام ”جبھہ فتح الشام “
النصرہ محاذ نے القاعدہ سے ناطہ توڑلیا، نیا نام ”جبھہ فتح الشام “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ویب ڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد وفادار فوج اور داعش کے خلاف جنگ آزما جنگجو گروپ ”النصرہ محاذ “ نے القاعدہ سے ناطہ توڑ لیا ہے اور اپنا نام بھی تبدیل کر کے ”جبھہ فتح الشام “ رکھ لیا ہے۔ نئی تنظیم ”جبھہ فتح الشام “ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری کے جمعرات کو منظر عام پر آنیوالے ایک بیان کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے القاعدہ کے کمانڈروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے النصرہ کے عالمی تنظیم سے تعلقات منقطع کرنے کی ضرورت کو سمجھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تنظیم کا نیا نام ”جبھہ الفتح الشام “ ہو گا۔ اجزیرہ چینل نے نئی تنظیم ”جبھہ الشام “ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ القاعدہ سے ناطہ توڑنے کا اعلان کر ہے ہیں۔