فیکٹری مالک کی زیادتی، 13 سالہ مزدور لڑکی حاملہ، زبان کھولنے پر دھمکیاں، ملزم کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول

فیکٹری مالک کی زیادتی، 13 سالہ مزدور لڑکی حاملہ، زبان کھولنے پر دھمکیاں، ملزم ...
فیکٹری مالک کی زیادتی، 13 سالہ مزدور لڑکی حاملہ، زبان کھولنے پر دھمکیاں، ملزم کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سرمایہ دار فیکٹری مالک کے ہاتھوں آج بھی حوا کی بیٹی لٹتی رہی نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی جناح کالونی کی رہائشی 13سالہ دوشیزہ 2 ماہ کی حاملہ ہو گئی پولیس ملزم کو بچانے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق کے مطابق جناح کالونی گوجرانوالہ علاقہ تھانہ سبزی منڈی کی حد ود میں رہائش پذیر محمد اکرم ولد محمد اسلم نے بتایا کہ میری بیوی اور میری بچی آمنہ بی بی سہیل احمد ولد منیر الدین کی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتیں تھیں عرصہ تین ماہ قبل سے حاجی منیر الدین املی بنانے والے کے بیٹے نے میری بیوی اور بچی کو اعتماد میں لے کر فیکٹری کے پاس خالی ذاتی مکان میں رہائش پذیر کروادیا اور گھر پر آمنہ بی بی جس کی عمر 13 سال ہے اکیلی پاکرمذکورہ ملزم سہیل احمد ولد حاجی منیر الدین نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔

محمد اکرم نے بتایا کہ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ نمبر ی 420/16 زیر دفعہ 376 ت پ اور 25D ٹیلی گراف ایکٹ کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی اور نامزد ملزم کو بھی پکڑ لیا اورتھانہ میں دی آئی پی پروٹوکول دے رہے ہیں اور گرفتاری نہیں ڈال رہے۔ مقدمہ مدعی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی کے ساتھ زیادہ کرنے والے بااثر اور سرمایہ دار لوگ ہیں مقدمہ کے اندراج کے بعد مختلف جربوں سے مجھے ڈرادھمکارہے ہیں کہ اگر مقدمہ واپس نہ لیا اور شہر گوجرانوالہ نہ چھوڑا تو تمہارے اور تمہاری بیوی کے ساتھ بھی بہت برا ہو گا مقدمہ مدعی محمد اکرم نے کہا کہ نامزد ملزم تھانہ میں ایسے ہی رہ رہا ہے جیسے یہ اس کی فیکٹری میں ہی قائم تھانہ ہے اور وہ اس تھانے کا مالک ہے اور مجھے سگین نتائج کی دھمکیاں دیں جارہی ہیں۔

مدعی مقدمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ گوجرانوالہ میں بھی چکرلگائیں ، غریب اور مزدور کی بچی کی زندگی تباہ کرنے والے درندہ صفت انسان کو عبرت کا نشانہ بنائیں اور ہماری جان و مال اور عصمت کی حفاظت کرائی جائے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ابھی تک ملزم کی گرفتاری نہیں ڈال رہے بہت جلد گرفتاری میں ڈال دیں گے۔ تھانہ کے محرر نے بتایاکہ ملزم سہیل احمد ولد حاجی منیر الدین نے اعتراف جرم کر لیا ہے لیکن گرفتاری تو ایس ایچ او کاہی کام ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -