ایمن الظواہری نے النصرہ فرنٹ کیلئے آڈیو پیغام جاری کردیا

دمشق(ویب ڈیسک)القاعدہ نے شام میں اپنی شاخ النصرہ فرنٹ کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ چاہے تو شام میں اپنا اتحاد برقرار رکھنے اور اپنی لڑائی کو آگے بڑھانے کے لیے القاعدہ کے ساتھ روابط منقطع بھی کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیوپیغام میں النصرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر انہیں متحدہ کو آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو وہ القاعدہ کے ساتھ اپنے تنظیمی روابط کو بلاجھجک قربان کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق القاعدہ کے ساتھ روابط ختم ہونے کی صورت میں قطر جیسے ممالک کی جانب سے النصرہ فرنٹ کیلئے زیادہ بڑے پیمانے پر امداد کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔