افغانستان کے ساتھ تمام غیر قانونی راستے مکمل سیل، نگرانی مزید سخت

افغانستان کے ساتھ تمام غیر قانونی راستے مکمل سیل، نگرانی مزید سخت
افغانستان کے ساتھ تمام غیر قانونی راستے مکمل سیل، نگرانی مزید سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(اے پی پی)چمن پاک افغان سرحد پر ایف سی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ، افغانستان کے ساتھ تمام غیرقانونی راستے مکمل سیل اور ان کی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔ایف سی حکام کے مطابق جمعرات کو پاک افغان باب دوستی کے راستے سرحد پار جانے اور آنے والوں کے قانونی سفری دستاویزات کو لازمی قرار دیا گیا پاک افغان سرحد کراس کرنے والے افراد کی مکمل سفری دستاویزات اور جامع تلاشی کے بعد ان کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید :

چمن -