بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا

بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا
بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز ) بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا جس سے ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے سبب بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ، جس کے بعد ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ گزشتہ روز 73 ہزار کیوسک تھا جو آج 1 لاکھ 43 ہزار 900 کیوسک تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں آبی علاقے زیر آب آگئے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، چنیوٹ اور جھنگ کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -