مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی نے پتھر مار کر سات سالہ بچی کو ہلاک کر دیا

مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی نے پتھر مار کر سات سالہ بچی کو ہلاک کر دیا
مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی نے پتھر مار کر سات سالہ بچی کو ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط(نیوز ڈیسک)مراکش کے ایک چڑیا گھر میں ہاتھی کی جانب سے پھینکا جانے والا پتھر لگنے سے ایک سات سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔رباط کے چڑیا گھر میں ہاتھی نے اپنے احاطے میں پڑا ایک پتھر اٹھا کر لڑکی کی جانب پھینکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پتھر لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔چڑیا گھر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پتھر چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے افراد اور ہاتھی کے احاطے کو تقسیم کرنے والے جنگلے اور کھائی کو عبور کرتا ہوا لڑکی کو جا لگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں بین الاقوامی حفاظتی معیار ہے اور یہ حادثہ غیر معمولی، انوکھا اور غیر متوقع نوعیت کا ہے۔ہاتھی کی فلاح کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق’ایسا اس وقت ہو سکتا ہے جب ہاتھی اداس یا بیزار ہوں۔ ایسا ممکن نہیں کہ ہاتھی نے لڑکی کو براہ راست نشانہ بنایا ہو لیکن اس کی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔حادثے کے بعد وہاں موجود افراد نے ویڈیو کلپ بنا کر یوٹیوب پر جاری کر دیا جس میں اپنے احاطے میں موجود ہاتھی اپنی سونڈ ہلا رہا تھا جبکہ احاطے کے باہر ایک بڑا پتھر پڑا ہوا تھا۔اس سے چند میٹر دور لوگ حادثے کا شکار ہونے والی لڑکی کے گرد جمع تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -