قائداعظم کی کور سٹوری والے ”ٹائم“ میگزین کی نیویارک میں نیلامی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مصطفی نے خرید لیا

قائداعظم کی کور سٹوری والے ”ٹائم“ میگزین کی نیویارک میں نیلامی لیفٹیننٹ ...
قائداعظم کی کور سٹوری والے ”ٹائم“ میگزین کی نیویارک میں نیلامی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مصطفی نے خرید لیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک) قائداعظم کی کور سٹوری پر مشتمل امریکی میگزین ”ٹائم“ کے تاریخی اور نایاب ایڈیشن کی نیلامی ہوئی، جس کو ایک پاکستانی ریٹائرڈ جنرل نے خرید لیا۔ معروف امریکی جریدے "ٹائم" نے 22 اپریل 1946ءکو برصغیر کی تقسیم اور قیام پاکستان کے حوالے سے سٹوری شائع کی تھی۔ میگزین کے سرورق پر بابائے قوم محمد علی جناح کی تصویر چھاپی گئی تھی۔ جریدے کے نایاب ایڈیشن کی امریکی شہر نیویارک میں نیلامی ہوئی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مصطفی نے قائد اعظم کی تصویر والے اس نایاب ایڈیشن کو خرید لیا۔

مزید : بین الاقوامی