ایئرایمبولنس میں آکسیجن نہ ہونے سے مریض سمیت تیمارداروں کی حالت غیر، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

ایئرایمبولنس میں آکسیجن نہ ہونے سے مریض سمیت تیمارداروں کی حالت غیر، کوئٹہ ...
ایئرایمبولنس میں آکسیجن نہ ہونے سے مریض سمیت تیمارداروں کی حالت غیر، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

  

کوئٹہ ( آن لائن )کوئٹہ سے مریض کو کراچی لے جانے والی ایئر ایمبولنس میں ایئر کنڈیشن اور آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے مریض اور اس کے تین تیمار داروں کی حالت غیرہوگئی جس پر ایئر ایمبولنس کو دوبارہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

کوئٹہ کے رہائشی حاجی عبدالقاہر کے مطابق ان کا رشتہ دار محکمہ پی اینڈ ڈی کے آفیسر نجیب اللہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے مریض کو فوری طور پر کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا تاہم آکسیجن اور ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث پرواز کو دوبارہ ایئر پورٹ پر اتارنا پڑا۔

مزید : کوئٹہ