امریکہ: گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر گیا، 16افراد ہلاک

امریکہ: گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر گیا، 16افراد ہلاک
امریکہ: گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر گیا، 16افراد ہلاک

  

آسٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے سیاحتی مقام پر 16افراد ایک گرم ہوا کے غبارے میں سیر کی نیت سے سوار ہوئے۔ جب غبارہ اوپر گیا تو اس میں آگ لگ گئی جس سے غبارہ فوری طور پر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گرگیا ۔

غبارہ نیچے گرنے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں کرنے کا بھی موقع نہیں ملااور ہاٹ ایئر بلون میں سوار تمام 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ذیل میں گرم ہوا کے غبارے میں سوار لوگوں کی جانب سے کھینچی جانے والی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں جو ان کی آخری تصاویر ثابت ہوئیں

مزید : بین الاقوامی