اختیارات کا ناجائز استعمال‘ نیب نے بابر غوری، نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا

اختیارات کا ناجائز استعمال‘ نیب نے بابر غوری، نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب ...
اختیارات کا ناجائز استعمال‘ نیب نے بابر غوری، نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے سابق وفاقی وزیر اور وزیر مملکت بابر غوری اور نبیل گبول کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں کو اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے نیب کراچی نے طلب کیا ہے، دونوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اور نیب مقدمہ کی تفتیش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائیگا۔ نبیل گبول کے نیب تفتیش کاروں کے روبرو پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ بابر غوری بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے انکا نیب تفتیش کاروں کے روبرو پیش ہونے کے امکانات کم ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق بابر غوری کو بیرون ملک نیب میں شامل تفتیش ہونے کیلئے مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -