عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ، علی مصطفی ڈار کو نوٹس جاری

عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ، علی مصطفی ڈار کو نوٹس جاری
عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ، علی مصطفی ڈار کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ پر انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کو عمران خان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ علی مصطفیٰ ڈار نے اپنے اور خاندان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -