قندیل بلوچ کے خلاف درخواست داخل دفتر، حق نواز کی درخواست ضمانت خارج

قندیل بلوچ کے خلاف درخواست داخل دفتر، حق نواز کی درخواست ضمانت خارج
قندیل بلوچ کے خلاف درخواست داخل دفتر، حق نواز کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (اے پی پی) سول جج ملتان نے قندیل بلوچ کے خلاف خود کو بلوچ کہلوانے کے خلاف دعویٰ واپس لینے پر داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں شہباز علی گورمانی نے دعویٰ دائر کیا تھا کہ قندیل بلوچ خود کو غلط طور پر بلوچ کہلوا کر بلوچ قبائل کو بدنام کر رہی ہے جس سے اسے روکا جائے، درخواست پرقندیل بلوچ کو طلب کیا گیا تھا قتل ہونے کے بعد مدعی نے دعویٰ واپس لینے کا بیان دیا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

ملتان -