یمن کا گھیراﺅ نہیں‘ اسلحہ کی سمگلنگ روکیں گے : عرب اتحاد

یمن کا گھیراﺅ نہیں‘ اسلحہ کی سمگلنگ روکیں گے : عرب اتحاد
یمن کا گھیراﺅ نہیں‘ اسلحہ کی سمگلنگ روکیں گے : عرب اتحاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(ویب ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور باغیوں کیخلاف سرگرم عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ فورسز کی تازہ نقل و حرکت کا مقصد یمن کا محاصرہ کرنا نہیں بلکہ باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنا ہے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے، تجارتی سامان کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور تیل کی مصنوعات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اگلی مرتبہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ۔۔۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد یمن کا گھیراﺅ نہیں کر رہا ہے بلکہ تازہ نقل و حرکت کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں صحت کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

14 سالہ لڑکی کی شادی، دوسرے شہر پہنچتے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر انسان کانپ اُٹھے، زندگی تباہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔
حال ہی میں تعز کے ہسپتالوں کو 40 ٹن ادویہ اور طبی سامان مہیا کیا گیا ہے جبکہ باغیوں کے زیر کنٹرول رہنے والی الحدیدہ گذرگاہ سے تجارتی جہازوں کو گزرنے کیلئے 1462 پر مٹ جاری کیے گئے ہیں۔