اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایوارڈز والد کے نام کردیئے

کراچی(ویب ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بیک وقت فلم و ٹی وی کی بہترین اداکارہ قرار دیا جانا میرے فنی کیریئر کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ سٹائل ایوارڈ میں مقابلہ سخت تھا ہر فنکار نے اپنے کردار میں محنت کی تھی۔ ڈرامہ سیریل ”صدقے تمہار ے “کیلئے رائٹر خلیل الرحمن قمر نے میرا کردار مشکل ترین لکھا تھا لیکن ہدایتکار احتشام الدین اور دیگر ٹیم کے تعاون سے مشکل ترین کردار آسان تر ہو گیا۔میری پرفارمنس کو ناظرین نے پسند کیا اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دلادیا۔فلم بن روئے کا کردار بھی میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ز اپنے والد کے نام کرتی ہوں جو کبھی کسی تقریب میں نہیں آتے لیکن اس بار ایوارڈ شو میں وہ عام لوگوں کے درمیان بیٹھے تھے۔