غزالہ کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

غزالہ کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا
غزالہ کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ،واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مسلمان فوجی کے والد کی طرف سے تنقید پر سخت رد عمل دیا ہے ، تاہم ٹرمپ کو عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان فوجی کی ماں کا مذاق اڑانے پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،سینئر سیاستدانوں نے کہا ہے کہ ایک قومی ہیرو کی ماں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح روا نہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار ٹم کین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے سوچا کریں لیکن میرا خیال ہے کہ انکا دماغ صرف نفرت پر مبنی باتیں ہی سوچتا ہے ،غزالہ خان اور خضر خان کے خلاف ٹرمپ کے ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ سابق صدر بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ غزالہ خان امریکہ کے ایک گولڈ سٹار کی ماں ہے ٹرمپ کو انکے بارے میں ایسے نازیبا ریمارکس نہیں دینے چا ہیے تھے۔ اوہائیو کے گورنر جان کیسچ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے قوم کے ہیرو کے ساتھ ایسا انداز اپنانا قابل مذمت ہے ،ہم خضر خان فیملی کی عزت کرتے ہیں اور انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔