قندیل بلوچ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ، مفتی عبدالقوی کا پولیس کو جواب

قندیل بلوچ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ، مفتی عبدالقوی کا پولیس کو جواب
قندیل بلوچ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ، مفتی عبدالقوی کا پولیس کو جواب

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کا 10 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے قتل میں ملوث ہونے کا مکمل طور پر انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق مفتی عبدالقوی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں قندیل بلوچ کے قتل سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اپنے جواب میں مفتی عبدالقوی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ قندیل بلوچ قتل کیس کے سلسلے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی ان کا اس میں کوئی کردار ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تھی جس کے بعد فریقین میں شدید اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ دوسری طرف قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم وسیم نے پولیس کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ویڈیو آنے کے بعد قندیل کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزم کے اعترافی بیان کے بعد پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

ملتان -