بھارت کا دوران پرواز طیاروں میں ایندھن بھرنے والے 6 ٹینکروں کی خریداری کا فیصلہ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے دوران پرواز لڑاکا، سٹریٹجک اور نگرانی کرنے والے طیاروں میں ایندھن بھرنے والے چھ ٹینکروں کی براہ راست خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد لڑاکا، سٹریٹجک اورنگرانی کرنے والے طیاروں کی پہنچ میں اضافہ کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے یہ فیصلہ گزشتہ عشرے میں اس ضمن میں دوبین الاقوامی ٹینڈروں کی ناکامی کے بعد کیا ہے۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیا بھارت کی وزارت دفاع نے 9ہزار کروڑ روپے کی مالیت سے چھ ائیربس 330ایم آر ٹی ٹی طیاروں کی خریداری کا عمل منسوخ کر دیا ہے۔