پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی: مفتی عبدالقوی کا دعویٰ

پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی: مفتی عبدالقوی کا دعویٰ
پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی: مفتی عبدالقوی کا دعویٰ

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں قندیل بلوچ قتل کیس میں کلین چٹ دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس حوالے سے بہت جلد ایک کتاب لکھ رہا ہوں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں اپنا جواب جمع کرانے کے بعد مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور پولیس نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے۔

قندیل کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ساتھ۔۔۔ ملزم وسیم کا ایسا انکشاف کہ جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

انہوں نے کہا کہ پہلے قندیل بلوچ نے مجھ پر الزام لگایا اور اب اس کی ماں نے مجھ پر قتل کا الزام لگایا لیکن میں دونوں کو معاف کرتا ہوں۔اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی گنجائش نہیں ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی ہونی چاہیے۔ میں اس حوالے سے ایک کتاب مرتب کر رہاہوں جو بہت جلد شائع ہوگی۔

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مفتی عبدالقوی کو  بڑی پابندی کا سامنا، زبان ہی بند کردی گئی

مزید : ملتان