بھارت نے 3 پاکستانی بنکوں کو شاخیں کھولنے کی اجازت نہیں دی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

بھارت نے 3 پاکستانی بنکوں کو شاخیں کھولنے کی اجازت نہیں دی: وزیر خزانہ اسحاق ...
بھارت نے 3 پاکستانی بنکوں کو شاخیں کھولنے کی اجازت نہیں دی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں بتایا سٹیٹ بینک نے بھارت میں تین پاکستانی بینکوں کو اپنی شاخیں کھولنے کیلئے این او سی جاری کیا ہے لیکن ریزرو بنک آف انڈیا نے ان تینوں پاکستانی بینکوں کو بھارت میں اپنی شاخیں کھولنے کی اب تک اجازت نہیں دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں۔ پاکستان اب آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری راﺅنڈ ہونے جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پراپرٹی قانون کے نفاذ سے جائیداد کی قانونی خرید و فروخت ہو گی۔ جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں دی‘ پراپرٹی کے قانون سے خریدار اور فروخت کنندہ کو ٹیکس کا پتہ ہو گا‘ 2050 ءتک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معاشی طاقت ہوگا‘ پی آئی اے کو مزید بیل آﺅٹ پیکیج نہیں دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے وراثتی قرضے کا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی نہ پہلے دما دم مست قلندر ہوا نہ اب ہونے جا رہا ہے‘ آئندہ ہفتے اپوزیشن سے مذاکرات کریں گے‘ ملکی معیشت پر سیاست بند کرنا ہو گی‘ ٹی او آر پر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دونوں کے مجوزہ ٹی او آر عوام کے سامنے لائیں گے‘ سیاست میں تمام جماعتوں سے بات چیت ہو گی‘ پاکستان تو تبدیل ہو رہا ہے لیکن سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

دریں اثناءاسحاق ڈار کی زیرصدارت لاہور ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون زاہد حامد‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید‘ وزیر مملکت انوشہ رحمان‘ اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سائبر کرائم بل کا جائزہ لیا گیا۔ سائبر کرائم بل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -