بھارت : ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزموں کا ریمانڈ‘ جیل منتقل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ماں اور اسکی نوجوان بیٹی سے گینگ ریپ میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماں بیٹی کو دارالحکومت دہلی کے مضافات میں ایک شاہراہ پر ملزموں نے زبردستی کار سے باہر نکال کر ریپ کیا تھا۔ کار میں سوار دیگر تین مردوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ملک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور پولیس کی کاررکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چند متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہیلپ لائن کے نمبرز پر بار بار فون کرنے پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔