راج ناتھ کی آج پاکستان آمد،سرحد کے دونوں پار احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ

راج ناتھ کی آج پاکستان آمد،سرحد کے دونوں پار احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ
راج ناتھ کی آج پاکستان آمد،سرحد کے دونوں پار احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سارک ممالک کے وزرا ئے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے آج پاکستان کے 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، ان کے دورہ پاکستان کی سرحد کے دونوں اطراف مخالفت کی جارہی ہے اور اس کیخلاف باقاعدہ احتجاج کیاجارہاہے ،جماعةالدعوة کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے اوربھارتی وزیر داخلہ ا پنے سکیو رٹی اداروں کو لگام دینے کے بجائے پاکستان پر الزام عائدکرتے رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک اجلاس میں سرحد پار دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی حمایت کا مسئلہ اٹھائیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ نے راج ناتھ کی پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا واضح مقصد سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں شرکت ہے۔ان کی آمد پراسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سول سوسائٹی نے بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں سیاہ بینرز لگا ئے ہیں ،جن پر بھارتی وزیر داخلہ کیخلاف نعرے درج ہیں،آج نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ بھی کیا جائے گا۔جماعةالدعوة کی اپیل پر لاہور میں مسجد شہداءمال روڈ پر مظاہرہ ہو گا۔ اسی طرح اسلام آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ، پشاور اور مظفر آباد سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ا حتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کیخلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ، ہزاروں مسلمانوں کے قاتل راج ناتھ سنگھ کے استقبال سے مظلوم کشمیری قوم کے جذبات مجروح ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -