داعش میں شمولیت کیلئے افغانستان جانے والی بھارتی خاتون گرفتار

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں پولیس نے مبینہ طور پر داعش میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
افغان خبررساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو اس کے پانچ سالہ بچے کے ہمراہ اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا ،خاتون کی عمر 28سال بتائی گئی ہے۔خاتون نے کابل ایئر پورٹ کیلئے بورڈنگ پاس حاصل کر رکھا تھا لیکن اسے ملک چھوڑنے سے پہلے اسے حراست میں لے لیا گیا۔وہ کابل میں دہشت گرد گروپ میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی ہے،یاسمین بھارتی علاقہ کیرالہ کے اس 21سالہ شخص کے پاس جا رہی تھی جو مبینہ طور پر داعش کیلئے افغانستان میں لڑرہا ہے۔مذکورہ بھارتی شخص گزشتہ ماہ سے اپنے وطن سے لاپتہ ہے۔
اس سے قبل 26 دسمبر کو ہندوستانی پولیس نے ناگ پور کے بابا صاحب امبیکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ کسی بھی بھارتی خاتون کی داعش میں شمولیت کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔