فوج دستیاب ہوئی تو 2017ءمیں مردم شماری کرائی جاسکتی ہے: حکومت

فوج دستیاب ہوئی تو 2017ءمیں مردم شماری کرائی جاسکتی ہے: حکومت
فوج دستیاب ہوئی تو 2017ءمیں مردم شماری کرائی جاسکتی ہے: حکومت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفا قی حکومت نے فوجی جوانو ں کی دستیا بی کی صورت میں مارچ یا اپریل2017 میں ملک میں چھٹی مردم شماری کرا نے کا عندیہ دیا ہے۔سپریم کورٹ کو ایک تحریری جواب کے ذریعے وفاقی حکومت نے بتایا ہے کہ شماریات ڈویڑن نے ملک میں مردم شماری کے لیے مطلوبہ انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں اور وزارت دفاع سمیت تمام اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ را بطے میں ہے اور ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ سال 2016 کے آخر میں مردم شماری کے لیے مطلوبہ تعداد میں فوجی جوانو ں کی دستیا بی کے حوالے سے دوبارہ جا ئزہ لے گا، اگر فوجی جوانو ں کی مطلوبہ تعداد دستیاب ہو ئی تو مردم شماری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو نئی تاریخ کی تجویز دی جائے گی ، جو کہ مارچ یا اپریل 2017 ہو سکتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -