مائیکرو ویو اوون میں کھانا گرم کرنے سے اس میں کیا تبدیلی آتی ہے اور اس کا انسانی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اگلی مرتبہ استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مائیکرو ویو اوون میں کھانا گرم کرنے سے اس میں کیا تبدیلی آتی ہے اور اس کا ...
مائیکرو ویو اوون میں کھانا گرم کرنے سے اس میں کیا تبدیلی آتی ہے اور اس کا انسانی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اگلی مرتبہ استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج مائیکروویو اوون ہر گھر میں استعمال ہو رہا ہے مگر ماہرین نے اس کے استعمال کے حوالے سے انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مائیکروویواوون کا استعمال صحت کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہوتا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہر غذائیت ”ریک ہے“(Rick Hay)اور للی سوٹر (Lily Soutter)کا کہنا ہے کہ ”ہم مائیکروویواوون میں کھانا گرم کرنے کے لیے جو پلاسٹک بیگ استعمال کرتے ہیں اس میں کینسر کا باعث بننے والے زہریلے مادے ہوتے ہیں۔ کھانا گرم ہونے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سے یہ زہریلے مادے کھانے میں شامل ہو کر ہمارے اندر چلے جاتے ہیں جس سے ہمارے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔یہ مادے آدمی کے نظام انہضام اور قوت مدافعت دونوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری قوت افزائش، ہارمونز کے توازن، بلڈ پریشرسمیت ہر قسم کے جسمانی افعال پر اثرانداز ہوتے ہیں اور انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔

پلاسٹک کی بوتلوں پر کیاچیز درج ہو تو پانی یا کوئی مشروب پینے کیلئے استعمال نہیں کرنی چاہیے؟ انتہائی ضروری معلومات آپ بھی جانئے

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”پلاسٹک بیگ سے کھانے میں شامل ہونے والے یہ زہریلے مادے ہمارے مزاج اور جنسی خواہش پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں اور دل کی بیماریوں کا بھی باعث بنتے ہیں۔کوئی شخص جتنا زیادہ مائیکروویواوون استعمال کرتا ہے اس میں ان بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔پلاسٹک بیگ کے علاوہ مائیکروویواوون کی تابکار شعاعیں، جن کی بدولت کھانا گرم ہوتا ہے، بھی انسانی صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں۔ ان تابکار شعاعوں کے ذریعے گرم ہونے والا کھانا کھانے سے ہماری سونے کی عادات اور توجہ کے ارتکازمیں بگاڑ آتا ہے اور توانائی کا لیول بھی کم ہو جاتا ہے۔ایسی سبزیوں اور پھلوں میں وٹامن کی مقدار 50فیصد کم ہو جاتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -