’بہانے نہ بناﺅ، ہمارے پیسے واپس کرو‘ چین نے سری لنکا کو سخت پیغام بھجوادیا کیونکہ۔۔۔

’بہانے نہ بناﺅ، ہمارے پیسے واپس کرو‘ چین نے سری لنکا کو سخت پیغام بھجوادیا ...
’بہانے نہ بناﺅ، ہمارے پیسے واپس کرو‘ چین نے سری لنکا کو سخت پیغام بھجوادیا کیونکہ۔۔۔

  

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جو چین سے بہت بھاری قرضے لے بیٹھے ہیں اور اب واپسی کی سکت نہیں۔ سری لنکا نے بھاری قرضے سے جان چھڑانے کے لئے ایک ترکیب سوچی اور حال ہی میں چین کو پیشکش کردی کہ وہ قرض کے بدلے اس کا متالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ہمبن طوتا بندرگاہ قبول کر لے، مگر چین کی جانب سے آنے والے جواب نے اس کا دل ہی توڑدیا ہے۔

جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق چین نے سری لنکا کو جواب دیا ہے ”ہمیں ہمارا پیسہ چاہیے، ہم تمھارے ویران ائیرپورٹ کا کیا کریں۔“ سری لنکا کے اخبار سنڈے ٹائمز نے چین کے صاف جواب کو ان الفاظ میں شائع کیا ”ہمیں اس پیشکش میں کوئی دلچسپی نہیں۔“

’تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ہمیں یہ خطرناک ہتھیار بنانا پڑرہا ہے‘ چین نے ایسا واضح اعلان کردیا کہ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی جانب سے یہ پیشکش چینی سفیر کو باقاعدہ طور پر کی گئی تھی مگرچین نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ چین کی جانب سے سری لنکا کو یہ راستہ ضرور دکھایا گیا ہے کہ طاقتور چینی کمپنیاں اس کے اثاثہ جات کو خرید سکتی ہیں جس کے بدلے اسے کافی رقم حاصل ہوسکتی ہے۔ متالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خریدنے کے لئے چین کی ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو سامنے لایا گیا ہے جبکہ ہمبن طوتا بندرگاہ کا آپریشن سنبھالنے کے لئے کاسکو نامی چینی کمپنی دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کروڑوں ڈالر کے اخراجات سے تعمیر کئے جانے والے متالا ائیرپورٹ پر پورے دن میں دو سے زائد پروازیں لینڈ نہیں کرتیں جبکہ ہمبن طوتا بندرگاہ کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سری لنکن حکومت اس تشویش میں مبتلا ہے کہ یہ دونوں منصوبے عنقریب دنیا کے ناکام ترین کاروباری پراجیکٹس کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا ان سے جان چھڑانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، اور یہ بات چین کو بھی اچھی طرح معلوم ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -