دپیکا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا: سلمان خان نے شوٹنگ روک کر ملاقات کی

دپیکا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا: سلمان خان نے شوٹنگ روک کر ملاقات کی
دپیکا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا: سلمان خان نے شوٹنگ روک کر ملاقات کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ناز اور مانگ دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اس کے ملاقاتیوں میں عام لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر سٹار بھی ملنے کو ترستے ہیں۔دبنگ خان سلمان خان نے بھی ان سے ملنے کیلئے اپنی شوٹنگ رکوادی اور ان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے سٹوڈیو میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس ایک اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ سلمان کو دپیکا کی موجودگی کا علم ہوا اس پروہ شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ڈمپل گرل سے ملنے پہنچ گئے۔ دونوں اداکاروں میں ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے باعث ناصرف اداکارہ جیکولین کو طویل انتظار کرنا پڑا بلکہ وہ مشہوررئیلٹی شو کی پریس کانفرنس میں بھی تاخیر سے پہنچیں جس پر میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ سلمان خان کی دپیکا پڈوکون سے ملاقات کے بعد ان کی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں ڈمپل گرل کو کاسٹ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیںجن کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید :

تفریح -