اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں:سہیل خان,پانچ وکٹیں لینے پر گراونڈ میں پانچ پش اپس لگائے

اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں:سہیل خان,پانچ وکٹیں لینے پر گراونڈ ...
اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں:سہیل خان,پانچ وکٹیں لینے پر گراونڈ میں پانچ پش اپس لگائے

  

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں۔یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان کا جنہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پانچ بلے بازوں کو آﺅٹ کیا،ان کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے،انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی ہوئی ہے،میں اپنی کامیابی کو اپنے فوجی ٹرینرز کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہماری فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد کی ۔قومی فاسٹ باﺅلر نے گراﺅنڈ میں پش اپس لگا کر اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید :

کھیل -