این اے125میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،99فیصد ووٹوں کی تصدیق ہوئی :خواجہ سعد رفیق

این اے125میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،99فیصد ووٹوں کی تصدیق ہوئی :خواجہ ...
این اے125میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،99فیصد ووٹوں کی تصدیق ہوئی :خواجہ سعد رفیق

  

؂اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں کوئی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی تاہم کچھ بے قاعدگیاں ہوئیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات 2013ء میں ہوئے اور 214000 بیلٹ پیپرز نادرا کو روانہ کئے گئے، نادرا رپورٹ کے مطابق 57 ہزار ووٹ پڑھے جا سکے جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر 140,000 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے جا سکنے والے 57 ہزار ووٹوں میں سے 99 فیصد کی تصدیق ہوئی جبکہ صرف 0.1 فیصد کو جعلی قرار دیا گیا۔

نادرا نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ووٹوں سے متعلق کیا انکشاف ہوا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد