جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں ہی ملک کی بقاء ہے: سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں ہی ملک کی بقاء ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ موجود ہے ایک سسٹم چل رہا ہے،میڈیا حکومت کیلئے سب سے بڑا احتساب کرنے والا ادارہ ہے، آج کل سوشل میڈیا بھی حکومت کا کڑا احتساب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتیں موجود اورحکومت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے، عدلیہ، عوام اور سوشل میڈیا سب حکومت کو غلطیاں درست کرنے اور حکومت کو بہتر کام کرنے کے لئے کردار ادا کررہی ہیں، حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کیلئے بھی یہ ادارے بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔