واپڈاحکام سے التجا

واپڈاحکام سے التجا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکرمی!میرے گھر واقع الحمد پارک الحمد کالونی کا میٹر کچھ عرصہ سے خراب ہے۔ متعلقہ اہلکاروں نے کہا کہ اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔ دو ماہ قبل ان کے دفتر میں جو علامہ اقبال ٹاؤن رچنا بلاک میں واقع ہے مَیں نے درخواست دی تھی اور اب تک بیمار اور لاغر ہونے کے باوجود دفتر کے کئی چکر لگا چکی ہوں لیکن میٹر تبدیل نہیں ہو سکا۔ متعلقہ حکام اچھے اخلاق سے پیش آتے ہیں لیکن کام نہیں ہو سکا۔ میرے لئے بار بار دفتر کے چکر لگانا بوجہ ٹانگ کی بیماری مشکل ہے اس لئے درخواست گزار ہوں کہ میری مجبوری اورپریشانی کے پیش نظر میٹر تبدیل کر دیا جائے۔ میں زیادہ یکبارگی بل دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں امید ہے اعلیٰ حکام اس بات پر ضرور توجہ دیں گے۔ میٹر نمبر ایس 779262 فیڈر نیلم سب ڈویژن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ہے۔(تسنیم ریاض بیوہ محمد اسلم ریاض ساکن 31الحمد پارک الحمد کالونی لاہور)

مزید :

اداریہ -