پولیس کے جانثاروں کو سلام

پولیس کے جانثاروں کو سلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی !میں آپ کے مؤقر روزنامہ کی وساطت سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں 4اگست کو یوم شہدائے پولیس کے طور پر منایا جارہا ہے۔یہ انتہائی خوش آئند اورحوصلہ افزا ہے، کیونکہ عوام کے جان و مال و عزت کی حفاظت اور سماج دشمنوں ،دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپہ ہوکر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اچھاموقع ہے۔۔۔’’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے‘‘۔۔۔میری اس یوم شہد�أکی مناسبت سے تمام صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان ،دیگر پولیس افسران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے دفتری مقامات پر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کریں۔ تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کی دیواروں پر پولیس کے شہید افسران و جوانوں کی تصویروں کے پورٹریٹ لگائے جائیں۔ہر ضلع کے اہم مقام پر یادگار شہدأے پولیس تعمیر کی جائیں۔ شہدأکی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں، انہیں سلامی پیش کرکے ،فاتحہ خوانی کریں اورلواحقین کے ساتھمشترکہ عقیدت کااظہار کیا جائے۔ یہاں یہ امر بھی ضروری ہے کہ شہدائے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے جو سرکاری مراعات اور ان کے بچوں ،لواحقین کے لئے وظائف کی سہولت دینے کا قانون ہے ،اس پر من و عن بغیر کسیتاخیر کے عمل درآمد کروایا جائے۔ شہدائے پولیس کے لواحقین بچوں کے لئے تعلیمی وظائف دینے کا بندوبست حکومت پاکستا ن کرے اس کے ساتھ ساتھ مفت علاج معالجہ کی سہولت اور شہدأ کے بچوں کی شادیوں کے موقع پر میرج گرانٹ کا بھی اجرا کیا جائے۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا، منصورہ، لاہور)

مزید :

اداریہ -