نیسلے کی پاکستان میں یونائیٹڈ فار ہیلتھئیر کڈز تحریک کا آغاز
لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان نے پاکستان میں یونائیٹڈ فار ہیلتھئیر کڈزتحریک کا آغازکیا ہے ( جس کا مقصد بچوں میں صحت مندانہ عادتیں پیدا کرنا ہے)اور مختلف پارٹنرز’’بہتر کل آج سے‘‘ پاکستان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوششیں کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ یونائیٹڈ فار ہیلتھئیر کڈز 12سے 13سال کے بچوں کے لیے طرز عمل میں تبدیلی کی تحریک ہے۔جس کے شراکت داروں میں نیسلے پاکستان،وزارت منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات،لاہور گرامر سکول،سروس سیل کارپوریشن،سلور اوک سکول اور پروان شامل ہیں۔والدین کے بچوں میں کھانے پینے اور زندگی گزارنے کی صحت مندانہ عادتیں پیدا کرنے میں یہ تحریک مد د کرے گی۔گزری دہائیوں میں پاکستان میں صحت اور غذائیت کی حالت بہت بگڑ چکی ہے۔پاکستان تیسرا ملک ہے جہاں بچے نامکمل نشوونماکا شکار ہیں ۔5سال سے کم بچوں میں 43.7% بچے اس کا شکار ہیں جن میں سے 15.1%موت کا شکار ہو جاتے ہیں اور 31.5%وزن کی کمی کا شکار رہتے ہیں۔یونائیٹڈ فار ہیلتھئیر کڈز اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر تین عوامل پر کام کرے گی جو کہ’’ ذیادہ ورزش،زیادہ پانی پینا اور غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں ‘‘ہیں۔یہ نہ صرف والدین کو آگاہی دیں گے بلکہ ان سے متعلقہ مسائل اور ان کے ممکنہ حل بھی بتائیں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں صحت مند قوم مرکزی اہمیت رکھتی ہے جو کہ وژن2025 تک کے منصوبوں میں بنیادی ستونوں جیسے ہیں۔یونائیٹڈ فار ہیلتھئیر کڈز کے ساتھ ہماری شراکت داری اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ہماری حکومت گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے ان قابل تائید ترقی کے منصوبوں کو تکمیل دینا چاہتی ہے۔ہماری شراکت داری کا مقصد پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے وسائل کو صحت مند پاکستان کے لیے متحد کرنا ہے۔ہم اس عمل کی ابتداء کرنے پر نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں نیسلے پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر Mr.Bruno Olierhoekکا کہنا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہمارے بچوں کو جن صحت کے مسائل کا سامنا ہے ان کو واحد ادارہ یا تنظیم حل نہیں کر سکتابلکہ ان کو مشترکہ اپروچ سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
ہم وزارت منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات اور دوسرے شراکت داروں کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس تحریک میں شامل ہوئے اور ہماری مدد کی۔ہم تما م موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئیپاکستان میں خوشحالی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔دوسرے شراکین میں جناب عمران اسلم(صدر جیو نیٹ ورک)،جناب سرمد علی(مینیجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ)ڈاکٹر شگفتہ فیروز(ماہر غذائیت)جناب شاہد حسین(سی ای او ،سروس سیل کارپوریشن)جناب عابد امام(ممبر لاہور گرامر سکول بورڈ آف ڈائریکٹرز) شامل تھے۔