ملک میں احتجاجی دھرنوں نے معاشی منصوبوں کو نقصان پہنچایا: شیخ ابراہیم

ملک میں احتجاجی دھرنوں نے معاشی منصوبوں کو نقصان پہنچایا: شیخ ابراہیم

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمدا براہیم نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اورصنعتی یونٹوں کے قیام سمیت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دیگر عوام دوست منصوبوں نے پاکستان کو اقتصادی ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ دھرنوں، احتجاجی جلسوں اور تحریکوں کے ذریعے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ دھرنوں اور احتجاجی تحریکوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو تی ہے جس سے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو تا ہے۔

،(ن) لیگ کی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں نئی صنعتیں لگانے کیلئے راغب کر رہی ہے نئی صنعتوں کے قیام سے ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ملک معاشی، صنعتی اور اقتصادی لحاظ سے ترقی کرے گا لیکن بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ احتجاجی تحریکو ں، دھرنوں اور جلسے جلسوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں لہذا محب وطن عوام ملک دشمنوں کے ایجنٹوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریکوں،دھرنوں اور جلسے جلسوں کو مسترد کردیں۔

مزید :

کامرس -