پی ایس او کو بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں سے 293ارب روپے کی وصولی

پی ایس او کو بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں سے 293ارب روپے کی وصولی

 اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل نے پچھلے 16 ماہ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مختلف کمپنیوں سے 293 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 308 ارب روپے پی ایس او کو ادا کرنے ہیں جن کی وصولی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جنوری 2015ء کے آغاز پر 181 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا جس میں حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے پی ایس او کو فرنس آئل کی ادائیگیوں کیلئے بھی ایک جامع حکمت عملی اختیار کی ہے تاکہ گردشی قرضہ میں مزید اضافہ نہ ہو۔ واپڈا پیپکو کے ذمہ پی ایس او کے 104 ارب 30 کروڑ روپے، حبکو کے ذمہ 39 ارب 50 کروڑ روپے، کیپکو کے ذمہ 2 ارب 40 کروڑ روپے اور صباء پاور سدرن الیکٹرک کمپنی کے ذمہ 40 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

مزید : کامرس