مرکنٹائل ایکسچینج میں 4131 ملین کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 4131 ملین کے سودے

کراچی(اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4131 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 10686 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2965 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہوئے جن کی مالیت 1876 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1526 ملین روپے اور خام تیل کے سودوں کی مالیت 575.20 ملین روپے رہی ۔

مزید : کامرس