100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پر بند

100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پر بند

  

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کیپیٹل میں40 ارب 79 کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم 17 لاکھ 89 ہزار 360 زائد حصص کا کاروبار ہوا، تجارتی حجم میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار 436 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 132.07 پوائنٹس کی مندی سے 22602.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 136.11 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 264.73 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 105.26 پوائنٹس کی کمی سے 16759.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 248.14 پوائنٹس کی مندی سے 14756.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 10.28 پوائنٹس کی کمی سے 18498.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7450 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح نیسلے پاک کے حصص کی سودے بھی 48.74 روپے کی تیزی سے 7479.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 57.19 روپے کی مندی سے 1098.81 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 45 روپے کی کمی سے 855 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 19 لاکھ 63 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.10 روپے سے شروع ہو کر 17.01 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 40 لاکھ 39 ہزار حصص کے سودے 72.09 روپے سے شروع ہو کر 73.09 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 76 لاکھ 13 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 61 کروڑ 45 لاکھ 15 ہزار 418 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل79 کھرب 44 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ 77 ہزار 14 روپے سے کم ہو کر 79 کھرب 3 ارب 69 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار 664 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 82 لاکھ 38 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -