پاکستان کے کاروباری طبقہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کو دل کی گہرا یوں سے ویلکم کیا :عبدالباسط

پاکستان کے کاروباری طبقہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کو دل کی گہرا یوں سے ویلکم کیا ...

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کے کاروباری طبقہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کے دورہ کو دل کی گہرا یوں سے ویلکم کیا . ترکی میں مسلح بغاوت کچلنے اور امن قائم کرنے پر ترکی کی حکومت عوام اور کاروباری طبقہ کو مبا رکباد دی ہے . لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے کاروباری طبقہ اور عوام کے بارے میں محبت کے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے پاکستان کے تمام طبقات انہیں قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اور آنے والے دنوں میں دونو ں ملکوں کو یک جان دو قالب بنانے کی آرزور رکھتے ہیں . . عبدالباسط نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو فخر ہے کہ پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے . انہوں نے کہا ہے اقتصادی معاشی اور سیاسی رشتے مضبوط ہونے سے ترکوں کے دوسرے گھر میں خوبصورتی اور وسعت پیدا ہوتی رہے گی . عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروباری طبقہ کو ترکی میں اپنائیت کا گہرا احساس ملتا ہے . اس لیے عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ ترکی کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کو ہمیشہ دیگر ملکوں کی نسبت ترجیح دیتا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ ستمبر میں دونوں ملکوں کے مابین آزادانہ تجارت کا معاہدہ فائینل ہونے سے باہمی تجارت کا حجم کئی گنا زیادہو جائے گا .عبدالباسط نے توقع کی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان سے ترکی کی درآمدات میں ضرور اضافہ ہوگا کیونکہ حالیہ فوجی بغاوت میں پاکستان کی حکومت نے کھل کر طیب اردگان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا تھا جو اقتصادی شعبوں میں قربتوں کا باعث بنے گا .انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرو بس کاعظیم الشان منصوبہ لاہورسمیت بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کے پروگرام اہل پاکستان کے لیے ترکی کی محبت کے شاندار مظاہر ہیں عبدالباسط نے کہا ہے کہ ترکی میں بغاوت کی تمام نشانیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اس لیے انہوں نے توقع کی ہے کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کاتبادلہ شروع ہو گا . عبدلباسط نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی طرزپر مستقبل میں پاکستان اور ترکی کے مابین بڑا پراجیکٹ شروع کیا جائے جو دونوں ملکوں کے عوام کو خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانے کا باعث بنے گا .۔#/s#

*****

B

مزید : کامرس