اسپائر گروپ آف کالجز کے ہیڈآفس گلبرگ میں شاندار تقریب

اسپائر گروپ آف کالجز کے ہیڈآفس گلبرگ میں شاندار تقریب

لاہور(پ ر)اسپائر گروپ آف کالجز کے ہیڈآفس گلبرگ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدپنجاب بھر کے میٹرک کے بورڈزمیں ٹاپ کرنے والے طالب علم رانا عمر فرمان کی اسپائر کالج میں داخلے کے موقع پراسکی شاندار کامیابی کو بے پناہ سراہا گیا۔ مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ہونہار طالب علم کو کالج انتظامیہ کی طرف سے نئی سزوکی کلٹس کار کی چابی بطور انعام پیش کی۔اس موقع پر اسپائرکالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عدیل نے اسپائر کالج کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوے کہاکہ اسپائر کالج پرائیوٹ سیکٹر میں واحد کالج ہے جوتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور طریقے سے توجہ دے گا اور انہوں نے مزید کہاآج پنجاب بھر سے ذہین طلباء کا اسپائر گروپ آف کالجز پر اعتماد خداتعالیٰ کے فضل کے ساتھ ساتھ ہماری شاندار فکیلٹی(Faculty) ، بہترین انفراسٹکچر(infrastructure)اور منفرد نظام تعلیم کی شاندار پزیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4