لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر کی پہلی میرٹ لسٹ آویزاں
لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر کے داخلوں کے سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی ہے۔ ایف ایس سی پری میڈیکل 1046نمبر کے ساتھ میرٹ میں سرفہرست ہے۔واجبات جمع کرانے کی تاریخ 4،5اور8اگست مقرر کی گئی ہے اور8اگست کی شام دوسری میرٹ لسٹ لگائی جائے گی۔فیس جمع کرنے کے لئے بنک لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کاؤنٹر قائم کرینگے۔ پہلی لسٹ کے مطابق ایف ایس سی پری انجینئرنگ کا میرٹ 1010آئی سی ایس فزکس کا 986،آئی سی ایس شماریات کا 900جبکہ آئی سی ایس اکنامکس کا میرٹ 852رہا۔
ہوم اکنامکس کے مضمون کیلئے میرٹ 860آئی کام کیلئے 916جنرل سائنس کیلئے 818اور آرٹس کیلئے 815مقرر کیا گیا ہے۔ پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ماہ رخ بخاری نے بتایا کہ داخلے اوپن میرٹ پرآفر کیے گئے ہیں۔ پرنسپل نے بتایا کہ لاہور کالج ایک بڑی ویمن یونیورسٹی ہے اور انٹر کی ایجوکیشن کو زیادہ منظم بنانے کیلئے یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کالج قائم کیا ہے ۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی قابل اور ذہین طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے اور میرٹ پر آنے والی ہر طالبہ کو داخلہ دیں گے۔اس مقصد کیلئے یونیورسٹی نے ایک خطیر رقم سکالر شپ اور مالی اعانت کیلئے مخصوص کی ہے ۔بورڈ کی پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی سکالر شپ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پہلی میرٹ لسٹ میں آنے والی مستحق طالبات کو فیس میں رعائت کی پیشکش ک