صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی ہدایات پر تبادلے
لاہور (اپنے خبر نگار سے):صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر محمد اقبال چوہان کی خصوصی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز اور تقویت بخشنے کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کے13 افسران اور 20نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین جن میں انسپکٹر ،فیلڈاسسٹنٹس اورڈرائیورشامل ہیں کو راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان ،گوجرانوالہ اور شیخوپومیں تعینات کردیا گیا۔
ڈینگی سے متعلق کاروائیوں کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لیے ان کی خدمات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں