نظام مصطفی پارٹی کا کنونشن13اگست کو ہوگا

نظام مصطفی پارٹی کا کنونشن13اگست کو ہوگا

لاہور(خبرنگار) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان کنونشن 13اگست بروز ہفتہ دن دس بجے قائد اعظم ہال ڈسٹرک بار فیصل آباد میں قائد نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی صدارت میں ہوگا ۔

کنونشن میں مختلف سیاسی سماجی وکلاء تاجر اور میڈیا تنظیموں کے نمائندے خطاب کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم پاکستان کنونشن وطن عزیز میں انقلاب نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کاپیش خیمہ ثابت ہوگا ۔اور اہل حق کو ولولہ تازہ ملے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4