قد میں چھوٹی رہ جانے والی ہڈی کو آپریشن کے ذریعے لمبا کیا جا سکتا ہے :پروفیسر ارشد

قد میں چھوٹی رہ جانے والی ہڈی کو آپریشن کے ذریعے لمبا کیا جا سکتا ہے :پروفیسر ...
 قد میں چھوٹی رہ جانے والی ہڈی کو آپریشن کے ذریعے لمبا کیا جا سکتا ہے :پروفیسر ارشد

  

لاہور(جاوید اقبال )سروسز انسٹی ٹیوٹ آاف میڈیکل سائنسز وسروسز ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کے پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ بیماری کے باعث قد میں چھوٹی رہ جانے والی ٹانگ یا بازو کی لمبائی بذریعہ آپریشن بڑھائی جا سکتی ہے اور ہڈیوں کے بھر بھر پن کو روکا جا سکتا ہے وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے رانا ارشد کو حال میں ہی پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر سروسز ہسپتال میں بطور پروفیسر آرتھو پیڈک تعینات کیا گیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے موجود پروفیسر علی رضا ہاشمی اور پوری ٹیم کے ساتھ مل کرسروسز ہسپتال کے شعبہ ہڈی جوڑ کو صوبہ کاایک ماڈل یونٹ بنائیں گے یہ صوبہ کا واحد آرتھو پیڈک یونٹ ہو گا جہاں مریضوں کو آپریشن کے لیے انتظار کرنا پڑے گا اورنہ ہی لائن میں لگنا پڑے گا اور نہ ہی سفارش کی ضرورت ہوگی ڈاکٹر رانا ارشد نے کہا کہ ہڈی کے پیچیدہ امراض کی سرجری ہوگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -