جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ بوٹا پارک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ بوٹا پارک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(اپنے خبر نگار سے) جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ بوٹا پارک‘ پنڈی داس روڈ شاہدرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مختلف کالجز کا وزٹ کیا۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین‘ گلبرگ لاہور‘جامعہ محمدیہ جمال ٹاؤن‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد215تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4