اداکارہ و ماڈل ماہ نورکی تماثیل تھیٹر میں شاندار پرفارمنس

اداکارہ و ماڈل ماہ نورکی تماثیل تھیٹر میں شاندار پرفارمنس
 اداکارہ و ماڈل ماہ نورکی تماثیل تھیٹر میں شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور سٹیج کی نامور پرفارمر ماہ نورکی تماثیل تھیٹر میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس پرستاروں کے بھنگڑے ونس مور کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔ سٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں امان اللہ،ہنی البیلا، صوبیہ خان، گلفام،سخاوت ناز، عابد، بینا سحراور دیگر شامل ہیں۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میں نے جب بھی تماثیل تھیٹر میں پرفارم کیاہے مجھے نا قابل یقین پذیرائی ملی ہے میں نے اس سے قبل تماثیل تھیٹر میں جس ڈرامہ میں پرفارم کیا تھا اس کو زبردست کامیابی ملی تھی ۔ میں نے اس ڈرامہ کے لئے دو نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیایر کام کو ترجیح دی ہے۔میرا موجودہ مقام میرے پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہے۔

مزید : کلچر