راجناتھ سنگھ کا دورہ پاکستان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، عبید الرحمان

راجناتھ سنگھ کا دورہ پاکستان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، ...

لاہور(خبرنگار)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ راجناتھ سنگھ کا دورہ پاکستان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے آج تک کشمیری قوم نے تحریک اَ زادی کشمیر کی اپنے خون سے ابیاری کی۔جبکہ حکومت پاکستان انگشت بدندان خاموش تماشا ئی کا منظر پیش کررہی ہے پاکستان اس معاملے کو جلد از جلد حل کی طرف لے کر جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حال ہی میں برہان مظفروانی جیسے کمانڈر کی شہادت پر حکومت پاکستان کو بھارت سے صرف احتجاج نہیں بلکہ ان کے خون کا بدلہ یا پھر بات چیت کرنی چاہیے تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بے حس حکمران تو بجائے اس کے بھارت سے پینگھیں بڑھا رہا ہے۔

اور بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا والہانہ استقبال کے لئیبے تاب ہے ان کا کہنا تھا کہ۔ہمارے حکمران کشمیریوں کے قاتل ر اج ناتھ کا Red Carpeted Welcome کرنا چاہتے ہیں ہم اسلام آباد میں بیٹھے تمام حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک تمام روابط بند کیے جائیں جب تک وہ کشمیر میں ہونے والے ہر ظلم کا حساب نہ چکتا کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بے پناہ بیگناہوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس قتل عام کو فوری طور پر روکنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4