رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کی ہزاروں کی تعداد میں ریکارڈبریڈنگ

رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کی ہزاروں کی تعداد میں ریکارڈبریڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کی ہزاروں کی تعداد میں ریکارڈبریڈنگ کر چکا ہے ۔یہ اقسام محکمے کے پاس فاضل تعداد میں موجود ہیں جنہیں فروخت کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ میں موجود مختلف جانوروں و پرندوں کے بریڈنگ سنٹرز کی کا رکردگی جانچنے کیلئے بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ،ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چو دھری شفقت علی اور بریڈنگ سنٹرزکے انچارج صاحبان بھی موجود تھے ۔اجلاس میں بریڈ کردہ فیزنٹس کو مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے اور عوام کو یہ سہولت "پہلے آئیے ،پہلے پائیے"کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف خالد عیاض خان نے کہا کہ فیزنٹس کا وافر سٹاک محکمے کے پاس موجود ہے اورپرندوں سے پیار کرنے والے شوقین حضرات ان کی خریداری کیلئے ڈائر یکٹرلاہور چڑیا گھر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جلو پارک سے رابطہ کرسکتے ہیں۔