سیشن عدالت نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کو دے دیے

سیشن عدالت نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کو دے دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 2 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں ناصرہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اسکے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں امین،فاطمہ کوعدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔