ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،زاہد قریشی
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارزاہد قریشی نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ مجھ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، کسی مخصوص کردار کی چھاپ اپنے اوپر ہرگز لگنے نہیں دوں گا ۔
زاہد قریشی نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔