پی ٹی آئی کیپنجاب اور بلوچستان کی غیر فعال لیبرونگ کی عبور ی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کیپنجاب اور بلوچستان کی غیر فعال لیبرونگ کی عبور ی تنظیم کا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمد اشرف خان سوہنا نے پنجاب اور بلوچستان کی غیر فعال لیبرونگ کی تمام تنظیموں کو توڑ کر ایک عبور ی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، آج کے بعد صوبہ ، ریجن ، اضلاع اور ٹاؤنز / تحصیل کے تمام سابقہ صدور و عہدیداران غیر موثر ہوگئے ہیں ،عبوری سیٹ اپ میں پنجاب کے 8 ڈویژن کے صدورکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جوکہ اپنے اپنے ڈویژن کے اضلاع میں نئی تنظیم سازی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ محمد ایاز، 2 ۔ سرگودھا ڈویژن کے صدر سعداللہ خان ، 3 ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد اشرف شریف ، 4 ۔ لاہور ڈویژن کے صدر طاہر اقبال چوہدری، 5 ۔ فیصل آباد ڈویژ ن کے صدر سہیل ارشاد ہونگے۔ 6۔ساہیوال ڈویژن کے صدر عبدالرشید بھٹی، 7 ۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر سعید بزدار ، 8 ۔ بہاولپورڈویژن راؤ محمد امعین صدر ہوں گے ۔تمام ڈویژنل صدور کو مرکزی صدر کی ہدایات کے مطابق 10 اگست تک اپنے اپنے اضلاع میں تنظیمیں مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

تاکہ کرپشن اور احتساب کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کی مہم میں لیبرونگ اپنے بھرپور کردار ادا کرسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4