نمرہ خان اوریاسر شاہ کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘کل نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

نمرہ خان اوریاسر شاہ کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘کل نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

لاہور(فلم رپورٹر) نمرہ خان اوریاسر شاہ کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘کل ملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں عامر قریشی، عمران بخاری، متیرا شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر فیصل بخاری ،پروڈیوسر چودھری اعجاز کامران ، میاں امجدفرزنداور ذوالفقار مانا جبکہ رائٹر محمد پرویز کلیم ہیں ۔ فلم کا میوزک نوید واجد علی ناشاد کا ہے ۔ شوبز حلقوں میں اس فلم کاٹریلرجاری ہونے کے بعد کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔

فلم کا آئٹم سونگ متیرا، عامر قریشی، یاسر شاہ اور عمران بخاری پر عکسبندکیا گیا ہے۔ جس کابھی سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔

مزید : کلچر